موسیٰ خانخیل شہید کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان

August 15, 2022

مینگورہ (عیسیٰ خانخیل) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سوات میں دی نیوز اور جیو نیوز کے شہید رپورٹر موسیٰ خانخیل کے لئے تمغہ امتیاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے 14اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کیا۔ صدر مملکت نے موسیٰ خانخیل شہید کو تمغہ امتیاز کا ایوارڈ سوات میں کشیدہ صورتحال کے دوران شہادت نوش کرنے اور ملک کے خاطر قربانی دینے پر دیا۔ موسیٰ خانخیل شہید کو ایوارڈ 23 مارچ 2023 کو دیں گے۔ موسیٰ خانخیل کو18 فروری 2009 کو مٹہ سوات میں صوفی محمد کی امن ریلی سے نامعلوم افراد نے اغوا کرکے شہید کیا تھا۔ شہید صحافی موسیٰ خانخیل کے بھائی صحافی عیسیٰ خانخیل سمیت پورے خاندان نے صدر مملکت کا شہید کے لئے تمغہ امتیاز کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔