کے پی ایل سیکیورٹی، وفاقی کابینہ سے فوج، پنجاب رینجرز تعیناتی منظور

August 15, 2022

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نے کشمیر پریمیر لیگ کی سکیورٹی کیلئے فوج اور پنجاب رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی،آزاد کشمیر حکومت نے تیرہ سے چھبیس اگست تک کشمیر پریمیر لیگ ٹو کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کی تھی، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ، سکیورٹی کیلئے رینجرز سیکنڈ ٹیر اور فوج تھرڈ ٹیر رسپانس کے طور پر تعینات ہوگی۔