خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ اور وزرا کے بغیر ہی جشن آزادی کی سرکاری تقریب

August 15, 2022

کراچی (جنگ نیوز ) خیبرپختونخوا میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں کوئی حکومتی نمائندہ شریک نہ ہوا، وزیراعلیٰ اور وزرا کے بغیر ہی جشن آزادی کی سرکاری تقریب، پشاور میں منعقدہ مرکزی تقریب میں چیف سیکرٹری نے پرچم کشائی کا فریضہ سرانجام دیا ، ملک بھر میں 75 ویں جشن آزادی کی خوشیاں جوش و خروش سے منائی جارہی ہیں، اور چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت سرکاری سطح پر تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔تعجب کی بات یہ ہے کہ پشاور میں منعقدہ وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کی پرچم کشائی کی سرکاری تقریب میں وزیر اعلی محمود خان تھےنہ حکومتی نمائندگی کے لئے کوئی وزیر یا ایم پی اے آیا۔پشاور کے سول سیکرٹریٹ میں پرچم کشائی کی مرکزی سرکاری تقریب میں وزیر اعلی کی غیرموجودگی اور کسی بھی ایم پی اے اور صوبائی وزیر کی غیر حاضری پر شرکاء نے بھی تنقید کی۔