بلوچستان، دہشت گردوں کا حملہ پسپا، مقابلے میں 2 جوان شہید، میجر زخمی

August 15, 2022

راولپنڈی (نیوز ایجنسیاں ) دیر اور ہرنائی میں دہشتگردوں کے حملوں میں2فوجی جوان شہید اور ایک میجر زخمی ہوگیا ،2شہدا کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے.

بلوچستان میں ہرنائی کے علاقے خوست میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا پہاڑوں سے حملہ ، نائیک عاطف اور سپاہی قیوم شہید ، میجر عمر زخمی ہوئے، ادھر آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ حملے ترقی اور امن کیخلاف سازش ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے 13اور 14اگست کی درمیانی شب ہرنائی کے علاقے خوست میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع دیر کے علاقے برا وال میں سیکیورٹی فورسز کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا، بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے.

شہید ہونے والوں میں 30 سالہ سپاہی ساجد علی اور 32 سالہ سپاہی عدنان ممتاز شامل ہیں، شہید سپاہی ساجد علی کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر جبکہ سپاہی عدنان ممتاز کا تعلق پونچھ آزاد کشمیر سے ہے.

پختونخوا کے علاقے دیر میں سیکورٹی فورسز کی کاڑی کو باردودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا.

کوٹلی کے ساجد علی ، پونچھ کے عدنان ممتاز شہید ،سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیاعلاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کر دیاگیا، افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔