ضلعی انتظامیہ کے عدالتی اختیارات ختم کرنیکا بل پارلیمان سے منظوری کے بعد لاپتہ

August 15, 2022

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں (ایوان زیریں اور ایوان بالا )سے منظوری کے باوجود ضلعی انتظامیہ کے عدالتی اختیارات ختم کرنے کا بل قانون کی شکل اختیار نہیں کرسکا ،بل کو قانون کا درجہ دینے کیلئے اسے ایوان صدر بھجوایا گیا تاہم اس بارے میں کوئی بھی نہیں جانتا کہ اس بل کی فائل کہاں پڑی ہوئی ہے.

اس سے قبل بھی جبری گمشدگیوں سے متعلق پارلیمنٹ سے منظوری کے باوجود بل لاپتہ ہوگیا تھا اور اب تک قانون کا درجہ حاصل نہیں کرسکا ۔