پاپولیشن پلاننگ پر بات کریں تو کہا جاتا ہے اسلام خطرے میں آگیا، وزیر خزانہ

August 15, 2022

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہےکہ پاپولیشن پلاننگ پر بات کریں تو کہا جاتا ہے اسلام خطرے میں آگیا۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب مشرقی پاکستان الگ ہوا تو مغربی پاکستان کی آبادی کم تھی اور مشرقی پاکستان کی زیادہ، آج پاکستان کی آبادی 23کروڑ اوروہاں بنگلہ دیش کی آبادی 15کروڑ ہے ۔

اب سوال یہ ہے کہ ہم کیا کررہے ہیں پاپولیشن پلاننگ کے حوالے سے؟ گزشتہ برسوں میں کئی حکومتیں آئی گئیں کس نے اس پر کام کیا ؟ اگر کام کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے اسلام خطرے میں آگیا۔