افغانستان میں طالبان اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر آج عام تعطیل کا اعلان

August 15, 2022

کابل(جنگ نیوز)افغانستان میں طالبان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر آج15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

افغان حکومت کی جانب سے جاری کیےگئے اعلامیےکے مطابق امریکی قبضے سے افغانستان کی نجات اورامارت اسلامیہ کا ایک سال مکمل ہونے پرآج 15 اگست کو پورے ملک میں عام تعطیل ہوگی۔