دہلی سمیت مختلف ملکوں کے سفارتخانوں میں جشن آزادی کی تقریبات

August 15, 2022

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر بیرونی ممالک سمیت ملک بھر میں تقریبات ، سیمینار، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی گئی،دہلی سمیت مختلف ملکوں کے پاکستانی سفارتخانوں میں بھی خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا، دفتر خارجہ کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں بھی یوم آزادی منایا گیا ، ویتنام میں بھی پاکستان کا جشن آزادی منایا گیااور دارالحکومت ہنوئی میں پاکستانی سفارتخانے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیاگیا،متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا سفارتخانے کے ناظم الامور نے مہمانوں کا استقبال کیا ، پاکستان کی امن و خوشحالی کیلئےدعا کی گئی، کرغزستان میں بھی پاکستان کا جشن آزادی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا تقریب میں پاکستانی طلبہ، اہم شخصیات اور سفارتخانے کے عملے نے شرکت کی،بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پاکستانی ہائی کمیشن میں جشن آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کااہتمام کیا گیا۔