امریکا، ملعون سلمان رشدی پر حملہ، ملزم کا صحت جرم سے انکار

August 15, 2022

نیویارک (اے ایف پی ، جنگ نیوز) امریکی ریاست نیویارک میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے ، ملعون سلمان رشدی کے بیٹے اور ایجنٹ نے کہا ہے کہ ملعون کو وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے ، اس کی حالت اب بھی خطرے میں ہےاور صحتیابی میں وقت لگے گا ۔

ملعون کے بیٹے ظفر رشدی کا کہنا ہے کہ اس کے والد نے کچھ بات چیت بھی کی ہے ۔

قبل ازیں 24 سالہ ہادی مطر کو ریاست نیویارک کی عدالت کے روبرو پیش کردیا گیاجہاں انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا ، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کس طرح سلمان رشدی پر تقریباً 10 مرتبہ چاقو سے حملے کیے گئے اور حملے کو منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور سوچی سمجھی کوشش قرار دیاتاہم اس موقع پر ہادی کے لئے مقرر اٹارنی جنرل نےاپنے موکل پر عائد الزامات کو مسترد کردیا۔

دریں اثناء امریکی صدر جو بائیڈن نے سلمان رشدی پر حملے کو شیطانی قرار دیا اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی،جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سلمان رشدی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ہادی مطر پر باضابطہ طور پر اقدام قتل اور ہتھیار سے حملہ کرنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ملعون رشدی کی حمایت میں بولنے پر بچوں کی معروف ناول سیریز ہیری پورٹر کی مصنصفہ جے کے رالنگز کو بھی آن لائن قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔