کے پی میں تمام نجی اور سرکاری اسکول آج سے کھلیں گے

August 15, 2022

خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی وجہ سے چھٹیوںمیںکی گئی توسیع منسوخکردی گئی،تمام نجی اور سرکاری اسکول آج سے کھلیں گے۔

رپورٹس کے مطابق گرمی کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے، اس لیے تمام نجی و سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔