کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

August 15, 2022

کنٹرول لائن کی دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم آزادی پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔

قابضفوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی مظالم کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارت مخالف مظاہرے ہوں گے۔