اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 210 روپے کا ہو گیا

August 15, 2022

—فائل فوٹو

امریکی ڈالر لمبی اڑان بھرنے کے بعد مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ استحکام کی طرف گامزن ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر 1 روپے 51 پیسے سستا ہونے کے بعد 213 روپے 98 پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 210 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 729 پوائنٹس اضافے کے بعد 42587 ہو گیا۔