باجوڑ: تحصیل چیئرمین کی گاڑی پر بم سے حملہ

August 15, 2022

فوٹو بشکریہ فیس بک

باجوڑ کی تحصیل خار کے چیئرمین سید بادشاہ کی گاڑی پر سالار زئی کے علاقے میں بم سے حملہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں حاجی سید بادشاہ سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔