سکھر میں محکمۂ جنگلی حیات کی کارروائی، 12 کالے تیتر بازیاب

August 15, 2022


محکمۂ جنگلی حیات سندھ کی ایک ٹیم نے سکھر میں روہڑی بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے 12 کالے تیتر برآمد کر لیے جو سکھر کے نواحی علاقے سے پکڑ کر شہروں میں مہنگے داموں فروخت کیے جاتے ہیں۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات سندھ عدنان حامد خان کے مطابق ان 12 کالے تیتروں کی مالیت 8 لاکھ روپے ہے۔

برآمدگی کے وقت ان تیتروں کو مسافر بس میں سندھ سے غیر قانونی طور پر پنجاب لے جایا جا رہا تھا۔

عدنان حامد خان کے مطابق پرندوں کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کا ٹرانزٹ پاس بھی موجود نہیں تھا۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات سندھ نے یہ بھی بتایا کہ کارروائی کے بعد کالے تیتروں کو ان کے قدرتی مسکن صوفی انور پارک میں آزاد کر دیا گیا ہے۔