گریجوایشن تک مفت تعلیم سے لاکھوں طلباءو طالبات استفادہ حاصل کرینگے، خدیجہ فاروقی

August 16, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) رکن صوبائی اسمبلی ق لیگ خدیجہ عمر فاروقی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے گریجوایشن تک تعلیم فری کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پڑھا لکھا پنجاب کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔ اب گریجوایشن تک مفت تعلیم سے لاکھوں طلباءو طالبات استفادہ حاصل کرینگے۔ مسلم لیگ ہاؤس میں شعبہ خواتین کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرکے عوام کے دل جیت لیں گے ۔