ٹرین کی زد میں آکر 24سالہ نوجوان جاں بحق

August 16, 2022

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں24 سالہ نامعلوم نوجوان ریلوے کراسنگ عبور کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔