رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب

August 16, 2022

لاہور(نیوز رپورٹر)رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں ایک تقریب 15اگست کو ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز پنجاب میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجر ز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین تھے ڈی جی رینجرز نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پورٹریٹ سے مزین نیون سائن کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب میں رینجرز پبلک سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور ڈی جی رینجرز نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔