10 مقامات پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے پی سی ون طلب

August 16, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب نے داتادربار، ریگل چوک،برکت مارکیٹ، نیلاگنبد دیگر 10 مقامات پر3 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے پارکنگ پلازوں کی تیار کی گئی پریزنٹیشن طلب کرلی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعلی کےحکم پر ڈپٹی کمشنرلاہورنےپارکنگ پلازوں کانئےسرےسے پی سی ون مانگ لیا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے 2018 میں 11 پارکنگ پلازوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔