اساتذہ کی بھوک ہڑتال سے متعلق آج لائحہ عمل کااعلان کرینگے‘ جی ٹی اے آئینی

August 17, 2022

کوئٹہ(پ ر) گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن آئینی کی تادم مرگ بھوک ہڑتالی اساتذہ کی حمایت ‘مطالبات کی منظوری کیلئےمنگل کو اجلاس ہوا جس میں نیشنل پارٹی‘بی این پی‘بلوچستان پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن‘ سیسا بلوچستان‘ سیسا حقیقی‘ ایپکا بلوچستان‘ آل پاکستان لیبرفیڈریشن ‘بلوچستان ورکرزفیڈریشن ‘پاکستان ٹریڈ یونینز‘ ڈیفنس کمیٹی‘ پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن‘ بلوچستان لیبر فیڈریشن‘ بلوچستان بارکونسل ‘پیپلز لیبر بیورو‘ بلوچستان ورکرز فیڈریشن‘پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز یونین‘ سی بی اے کینال یونین‘ میٹروپولیٹن کارپوریشن ایمپلائز یونین ‘ایپکا بلوچستان منیر بلوچ گروپ‘کاکڑ جمہوری پارٹی‘ ریڈورکرز فرنٹ‘ جونیئر ٹیچرزایسوسی ایشن ‘بلوچستان ملازمین اتحاد بلوجی ٹی اے بلوچستان کے قائدین‘ عہدیداروں رہنمائوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی مطالبات کی منظوری کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق آج سہ پہر تین بجے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جائے گی۔