ایلون مسک کا فٹبال فرینچائز ’مانچسٹر یونائیٹڈ ‘ خریدنے کا ارادہ؟

August 17, 2022

فائل فوٹو

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل میں ناکامی کے بعد فٹبال فرینچائز ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ایلون مسک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر ہی غیر روایتی انداز میں ٹوئٹس کرتے رہتے ہیں، اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اُنہوں نےمانچسٹر یونائیٹڈ کو خریدنے کے لیے باقاعدہ کسی معاہدے پر عمل کرنے کا ارادہ کیا ہے یا نہیں۔

تاہم، اُنہوں نے حال ہی میں ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ساتھ یہ بھی لکھا کہ’میں مانچسٹر یونائیٹڈ بھی خرید رہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ’مانچسٹر یونائیٹڈ‘ فٹبال کی سب سے مشہور فرینچائز ہے لیکن شائقین حالیہ چند برسوں کے دوران کلب کی ناقص کارکردگی کی وجہ سےفرینچائزکے موجودہ امریکی مالک سے ملکیت چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔