اسپین میں عمارت میں دھماکہ،ایک شخص ہلاک

August 18, 2022

میڈرڈ (نیوز ڈیسک) اسپین کے شہر لوگرونو میں کثیرمنزلہ عمارت میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔مقامی خبررساں اداروں کے مطابق دھماکا عمارت کی پانچویں منزل پر ہوا جس کی شدت سے اپارٹمنٹ کی دیوار گر گئی اور آس پاس کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس حکام نے عمارت کوگھیرے میںلے کرواقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔