ایف بی آئی نے ٹرمپ کے پاسپورٹس واپس کردیے

August 18, 2022

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گھر پر چھاپے کے لیے جاری کیے گئے وارنٹ کی تفصیلات جاری کرنے سے اس کی تحقیقات میں ناقابلِ تلافی نقصان ہو سکتا ہے،محکمہ انصاف نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وارنٹ کے لئے حاصل کی گئی عدالت کی دستاویز کو بھی خفیہ رکھا جائے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران قبضے میں لئے گئے ٹرمپ کے پاسپورٹ واپس کردیےہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایف بی آئی نے چھاپے کے دوران ان کے تین پاسپورٹ قبضے میں لے لیے تھے۔ عام طور پر ایسا اس وقت کیا جاتا ہے جب تحقیقات کرنے والوں کو شک ہو کہ مشتبہ شخص ملک سے فرار ہو سکتا ہے۔