کراچی، بارش بھی ساڑھے 14 اگست دیکھنے میں رکاوٹ نہ بن سکی

August 18, 2022

کراچی (مطلوب حسین / اسٹاف رپورٹر) جنگ اور جیو میڈیا گروپ کے اشتراک سے معروف لکھاری ، صداکار و ہدایت کار انور مقصود کا تحریر کردہ کھیل ساڑھے 14؍ اگست کی نمائش جاری ہے،کھیل کا رنگا رنگ میڈیا شو گزشتہ شام آرٹس کونسل کراچی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا،شہر میں جاری برسات کی صورتحال بھی شائقین کو سب سے مقبول کھیل دیکھنے کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی،بڑی تعداد میں شوبز کے ستاروں،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات سمیت مختلف ٹیوی چینلز سے تعلق رکھنے والے میڈیاکارکن شریک ہوئے ،جن میں معروف اداکار بہروز سبزواری، ثروت گیلانی ،گلوکار شیراز اپل ،اینکر شہزاز اقبال و دیگر شامل تھے۔جناح اور گاندھی کے گرد گھومتی ڈرامے کی کہانی میں۳مزاح تجسس اور ایکشن سے بھر پور شائقین کو لطف اندوز کرتارہا بندوق کی گولیوں کی گن گرج نے آڈیٹوریم میں میدان جنگ کا حقیقی روپ دھار لیا، کھیل میں آئٹم نمبر کے شامل ہونے پر تھیٹرنے ایک نئی جدید شکل ابھر کر سامنےآئی جسے دیکھ کر شائقین حیران ہوگئےاور تھیٹر میں اس نئی تخلیق پر داد دیئے بغیر نہ رہ سکے،شائقین کا کہنا تھا کہ کھیل کی کہانی، ڈائیلاگ، اداکاری اور سیٹ ہر ایک چیز باکمال ہے۔