پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے، امین الحق

August 18, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی و وفاقی وزیر سید امین الحق کے کیمپ آفس میں وفد کے ہمراہ ڈی ایم ڈی کر اچی واٹر اینڈ سیو ریج بورڈ ایوب شیخ کی سربراہی میں چیف انجینئرز اور واٹر بورڈ حکام سے ملاقات۔ سید امین الحق نے کہاکہ کراچی کے عوام پانی کی بو ند بو ند کو تر س رہے ہیں اور پورے شہر میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے بلخصوص ضلع غربی میں بارش سے متاثرہ علا قوں میں پانی کی شدید قلت کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کی ابتر صورتحال ہو گئی ہے جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور گٹر کا گند ا پانی صاف پانی میں شامل ہو کر عوام کے گھر وں میں آرہا ہے جس سے وبائی امر اض تیزی کے ساتھ پھیل رہے ہیں۔ سید امین الحق نے مز ید گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ مختلف علاقوں میں پسند نہ پسند کی بنیاد پر پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پانی کی لائنوں کی لیکج دور کر نے نشاندہی بھی کی گئی انہوں نے ڈی ایم ڈی واٹر بو رڈ ایوب شیخ اور واٹر بورڈ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو پانی کی منصفانہ تقسیم کا پابند کریں اور عوام کو پانی جیسی نعمت سے محروم نہ کریں بلکہ انکو ریلیف فراہم کر یں جبکہ ڈی ایم ڈی واٹر بورڈ ایوب شیخ نے سید امین الحق اور ایم کیو ایم وفد کو یقین دہا نی کروائی کہ ایک ہفتہ کے اندر انکی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائینگے اور جہا ں تک ممکن ہو گا عوامی مسائل کو تر جیحی بنیا دوں پر حل کر نے کی کو شش کر ینگے سید امین الحق کے ہمر اہ اراکین سندھ اسمبلی علی خو رشیدی، صداقت حسین اور با سط احمد بھی موجو د تھے۔