کورنگی ناصر کالونی میں بیٹے نے قینچی کے وار کر کے باپ کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

August 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی ناصر کالونی میں بیٹے نے قینچی کے وار کر کے باپ کو قتل کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی ناصر کالونی سیکٹر 32 اے گلی نمبر 12 میں واقع مکان میں جھگڑے کے دوران ملزم ولسن مسیح نے قینچی سے وار کر کے اپنے باپ 77سالہ ملک مسیح ولد خازان مسیح کو زخمی کردیا، اطلاع ملنےپر پولیس نے موقع پر پہنچ کرملزم کو گرفتار کر لیا ،اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ دوران علاج چل بسا،پولیس کے مطابق ملزم نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اسکے پاؤں میں زخم تھا اور اس نے اپنے باپ سے کہا کہ وہ پٹی اور مرہم دے جب اسکے باپ نے نہیں دیا تو اس نے غصے میں باپ پر حملہ کردیا۔، پولیس کا کہناہےکہ ملزم بار بار عجیب بیان دے رہا ہےا ور ایسا لگتا ہےکہ وہ نشے کا عادی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔