گارڈن ٹریفک سیکشن کی حدود میں غیر قانونی ٹھیلوں اور پتھاروں کیخلاف آپریشن

August 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک ڈسٹرکٹ سٹی سب ڈویژن گار ڈن ٹریفک سيکشن کی حدود میں غير قانونی ٹھیلوں ، پتھاروں کے خلاف آپریشن کیا گیا،ایس او گارڈن کی زیرنگرانی انکروچمنٹ ٹیم اسکارٹ ون کے ہمراہ شالیمار گلی فوارہ چوک اور جیلانی مسجد روڈ پر غیر قانونی ٹھیلوں اور پتھاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ، ترجمان کےمطابق آپریشن سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑنے کا باعث بننے والی غیر قانونی ٹھیلوں اور پتھاروں کو ہٹا کر عوام کو آسانی مہیا کرنے کے سلسلے میں سے کام کیاگیا ۔