جامعہ این ای ڈی،احسن اقبال کل کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کی عمارت کا افتتاح کرینگے

August 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے پلاننگ، ڈیوپلمنٹ اینڈ اسپیشل انیشی اٹیو پروفیسر احسن اقبال جامعہ این ای ڈی میں افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے. تفصیلات کے مطابق این ای ڈی یونی ورسٹی میں نئی تعمیر کردہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں فائر میٹیریل ٹیسٹنگ لیب اور کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کی عمارتوں کا افتتاح 19 اگست کو کیا جائے گا، جس کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر احسن اقبال خطاب کریں گے. یاد رہے کہ یہ پاکستان کی پہلی فائر ٹیسٹنگ لیب ہوگی۔