نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل آج

August 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیدر لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل جمعرات کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان نے پہلا میچ16رنز سے جیت کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔آسٹریلیا کو دو ایک اور ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے ہرانے کے بعد پاکستان مسلسل تیسری سیریز جیتنے کے لئے فیورٹ ہے۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ڈبل پیس پچ تھی لیکن اچھی کرکٹ ہوئی۔ہمیں میچ میں اس سے بہتر کرنا چاہیے تھا لیکن یہاں کی کنڈیشن چیلنجنگ تھی ۔نیدر لینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے کہا کہ فخر کا ڈراپ کیچ مہنگا ثابت ہوا۔۔اوپنر فخر زمان نے109گیندوں پر109رنز بنائےاور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا ان کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لئے آسان نہیں تھی۔میں بابر کے ساتھ بیٹنگ کرکے ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں وہ بیٹنگ میں بہت ساری چیزوں کو آسان کردیتے ہیں۔شروع میں پچ بہت مشکل تھی مگر ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی، میچ کے آغاز میں اس پچ پر گیند سیم ہورہا تھا اور رک کر بھی آرہا تھا۔امام کے آئوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم سے پلاننگ کی کہ بس وکٹ نہیں دینی۔ کسی وقت بھی یہ محسوس نہیں ہوا کہ میچ ہاتھ سے نکل گیا ہے. ہالینڈ کے باولرز کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے اچھی بولنگ کی۔کرکٹ میں آخری گیند تک مقابلہ ہوتا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم کمزور نہیں ہوتی۔ڈچ ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ نسیم شاہ نے عمدہ بولنگ کی وہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔