بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار

August 18, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔کپتان بابر اعظم کےرینکنگ پوائنٹس 891 ہیں۔ٹی ٹونٹی بیٹرز میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پہلے نمبر پر ہیں۔بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے اورپاکستان کے محمد رضوان کا رینکنگ میں تیسرا نمبر ہے۔امام الحق کے ون ڈے رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کے فخر زمان گیارہویںنمبر پر ہیں۔ون ڈے بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے۔بھارت کے جسپریٹ بھمرا رینکنگ میں دوسرے نمبر اور پاکستان کے شاہین آفریدی کی دودرجے تنزلی پانچویں نمبر پر آ گئے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمان چوتھے نمبر پر ہیں۔ون ڈے آل راونڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرارہے۔ٹی ٹونٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر ہیں۔جنوبی افریقاکے تبریز شمسی کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کے شاہین آفریدی رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر ہیں ٹی ٹونٹی آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔