تین ڈپٹی ڈائریکٹروں کے تبادلے کا نوٹیفکیشن چند گھنٹوں بعد منسوخ

August 18, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نہیں گزشتہ روز کراچی میں تعنیات تین سرکل سربراہوں کے تبادلے بغیر اعلی قیادت سے مشاورت اور اجازت لئے بغیر اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالله شیخ نے جاری کیا جس کا چند گھنٹوں بعد منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کا تبادلہ انٹی ہیومن ٹرافیکنگ سرکل کر دیا گیا ہے۔ وہاں تعنیات ایاز مہر کو ان کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ اے ایچ ٹی سی میں تعنیات علی مراد کا تبادلہ اسٹیٹ بینک سرکل کیا گیا تھا۔