صدر نے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف بینک صارف کی اپیل منظور کرلی

August 18, 2022

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف صارف کی اپیل منظور کرتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کو بینک فراڈ کیس میں بدانتظامی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایبٹ آباد کے رہائشی عاشق حسین کی اپیل منظور کرتے ہوئے کہا کہ دھوکے سے ہتھیائی گئی رقم صارف کو منافع کے ساتھ واپس کی جائے۔ صدر علوی نے ہدایت کی کہ نیشنل بینک احکامات پر عملدرآمد کرے اور 60 دنوں کے اندر وفاقی محتسب کو رپورٹ جمع کرائے۔