بلاول بھٹو سے ایرانی وزیر کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر امور پر گفتگو

August 18, 2022

اسلام آباد (آن لائن، اے پی پی ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی وزیر رستم قاسمی نے ملاقات کی جس میںدوطرفہ تعلقات کے فروغ کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر نے ملاقات کے دوران باہمی تجارت میں اضافے کے حوالے سے بھی بات چیت کی وزیر خارجہ اور ایرانی وزیر نے دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ زمینی راستوں کے قیام کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایران کے وزیر نے ملاقات میں دونوں ممالک کی سرحد کے ساتھ داخلے کے نئے راستوں اور بازاروں کے قیام کے معاملے پر بھی اتفاق کیا۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔