PSO غیرقانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت 12ستمبر تک ملتوی

August 18, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کےریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت ریفرنس کے شریک ملزم شیخ عمران الحق کے وکیل نے دلائل کیلئے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کاکہناہے کہ نیب رولز میں ترمیم کے بعد ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں نہیں ہوسکتی، درخواست شریک ملزم شیخ عمران الحق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔