وزیراعظم کی شہید جنرل سرفراز شہید کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

August 18, 2022

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کے گھر گئے ،اہلخانہ سے تعزیت کی،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر،پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔ وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کیلئے فاتحہ کی اور اُنکے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔پاک فوج کے افسران و جوانوں نے اس وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا، دہشتگردوں کیخلاف جنگ ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہداء کی ان قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔