جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس،قیدیوں کو بامقصد شہری بنانے کیلئے تجاویز پرغور

August 18, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر کی زیرصدارت سول سیکر ٹر یٹ میں جیل خانہ جات ریفارمز کمیٹی کے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے کنوینئر ہمیش خان ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات، ڈی جی پیرول سروسز، مس امل محی الدین، سارا بلال اور حماد ارشد نے شرکت کی۔ جلاس میں موجودہ جیل سسٹم میں قیدیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور قیدیوں کو معاشرے کا بامقصد شہری بنانے کے حوالے سے بھی مختلف صرف تجاویز پر غور کیا گیا اور ان قیدیوں کو بہترین وکیشنل ٹریننگ دینے اور ان کو جیل کے اندر روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس میں قیدیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے رہائش ، تعلیم صحت، تفریح اور کھانے پینے کی سہولتوں کو بین الاقوامی لیول پر فراہم کرنے کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ و جیل خانہ جات محمد ہاشم ڈوگر نے کہا کہ قیدیوں کی بھلائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔