وزیر اعظم پٹرول کی قیمت میں ا ضافے کو فوری واپس لیں، ن لیگ

August 18, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کو سہولت دینے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے آئی ہے ہم عوام کو مہنگائی نکالیں گے اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے یہ مطالبہ کریں گے کہ وہ پٹرول کی قیمت میں ا ضافے کو فوری واپس لیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی بنیادوں پر عوام کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے عوام کو بجلی کے بلوں میں بھی ہنگامی ریلیف ملنا چاہیے۔