نرسنگ کالج سروسز ہسپتال میں نئےقوائد وضوابط پرعملدرآمدشروع

August 18, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نرسنگ کالج سروسز ہسپتال میں طالبات کو تعلیم و تربیت اور مریضوں کی بہتر نگہداشت کے متعلق نئے طے شدہ قواعد و ضوابط پر عمل در آمد شروع کر دیا گیا، پرنسپل کالج اسماء تاج کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے طالبات کیلئے مقررہ ماہانہ وظیفہ ان کے بنک اکاؤنٹس میں بھجوانے کے علاوہ اب ان کے دفتری مسائل کلاس رومز میں ہی حل کئے جائیں گے تاکہ نرسنگ سٹوڈنٹس یکسوئی کے ساتھ تعلیم مکمل کر سکیں۔ اسماء تاج کا کہنا تھا پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے نرسز طالبات کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک سونپا ہے۔