سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی امداددی ہے،نوابزادہ منصور خان

August 18, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ریو نیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب اور بارشوں سےمتاثرہ علاقوں راجن پور او رڈی جی خان میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دے دی گئی ہےو زیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیے دیا اور 20 ارب روپے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا کام شروع کرنے کا حکم دیاہےمتعلقہ حکام سیلاب متاثرین کی ہرممکن مددکر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے فصلوں اور گھروں کے نقصانات کے جلد ازالہ کیلئے سروے کیا جائے گا شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کے تحت پی ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ محکمے فوری کام شروع کریں گے انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں جہاں پر متاثرین کو باقاعدگی سے کھانا فراہم کیاجارہاہے جبکہ میڈیکل کیمپس میں متاثرہ افراد کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے۔