یوم آزادی کے حوالےسے کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز میں سیمینار

August 18, 2022

لاہور(خبرنگار) پاکستان کے 75یوم آزادی کے حوالے سے پنجاب یونیورسٹی کالج آف ارتھ اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیر اہتمام سیمینار، تقریری مقابلے، پینٹنگ مقابلے، شجر کاری،کیک کٹنگ،انسانی پرچم بنانے اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرکالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد، فیکلٹی ممبران، طلباء اور ملازمین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر ساجد رشید نے قیام پاکستان کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام ہمارے اسلاف کی کاوشوں اور قربانیوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔