گستاخ رسول کادنیا کے ہرکونے میں تعاقب کرتے رہیں گے،مجلس احرار اسلام

August 18, 2022

لاہور(خبرنگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے کہا ہے کہ گستاخ رسول اللہ دنیا کے کسی بھی کونے میں جا چھپے اس کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ عالمی فورم پر گستاخ رسول کی سزا موت کا قانون منظور ہونا چاہیے۔ اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا، مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سیدمحمد کفیل بخاری،پروفیسر خالد شبیر احمد، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ،ملک محمد یوسف، سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ اور میاں محمد اویس نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے ،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاہے۔