سروسز ہسپتال میں دمہ کےکلینک کاافتتاح

August 18, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سروسز ہسپتال میں بچوں کے لیے دمہ کےکلینک کاافتتاح پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر محمد فاروق افضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام نے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں پروفیسر طیبہ وسیم ،پروفیسر خواجہ امجد سمیت دیگر طبی عملے نے شرکت کی اس موقع پر پرنسپل سمز پروفیسر محمد فاروق افضل کا کہنا تھا اس کلینک کے آغاز سے بچوں میں سانس اور اس سے ملحقہ بیماریوں کے حوالے سے تمام تر سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کی جائیں گی ۔