ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس 50گھروں میں ڈینگی سپرے

August 18, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گلبرگ اور سمن آباد زون میں جاری سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور ٹاؤنز سے بریفنگ لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی مائیکرو پلان مرتب کیا جائے۔ انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر فوکس کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنائیں اور ڈینگی آگاہی زیادہ سے زیادہ دی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے یو سی 59 الفیصل ٹاؤن بلاک ڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈینگی مریض کی نشاندہی پر دورہ کیا اور تقریباً 50 گھروں میں ڈینگی سپرے کروایا گیا۔