درخت اور نباتات روئے زمین پر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے ، مسلم تاج

August 18, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی لیبرونگ کی صد ر وچیئر پرسن مسلم تاج نے کہاہے کہ درخت اور نباتات روئے زمین پر قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے اور ان کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے،کہ صوبے میں جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروغ شروع دن سے ہی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل رہی ہیں ۔ بڑھتی ہوئی آبادی او ر ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے جنگلات کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے ان خیالات کا ظہار انہوں نے گذشتہ روز کیپٹل میٹرو پولیٹن آفس میں شجرکاری مہم میں پودالگاتے ہوئے کہیںاس موقع پر تحریک انصاف کی نائب صدور نعیمہ ناز اور سلمی سعید ،دیگر خواتین اور بچے بھی انکے ہمراہ تھیں اس موقع پر جشن آزاد ی کا کیک بھی کاٹا گیا اور انکے ساتھ آئی ہوئی خواتین اور بچوں میں کیک تقسیم کیاگیا۔