نصیر آبادڈویژن تاریخ کے بدترین سیلاب کا شکار ہے‘ صادق عمرانی

August 18, 2022

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب نے نصیر آباد‘لہڑی سے لے کر پٹ فیڈر تک لوگوں کاسب کچھ تباہ کردیاہے متاثرین کھلے آسمان تلے حکومت کی امداد کے منتظر ہیں جنہیں خوراک اور خیموں کی اشد ضرورت ہے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارکردگی فوٹوسیشن تک محدود ہے مخیر حضرات کو بھی اس حوالے سے اپنا کرداراداکرنے کی ضرورت ہے صادق عمرانی نے کہاکہ بلوچستان تاریخ کے بدترین سیلاب اوربارشوں کی زد میں ہے جس کی مثال نہیں ملتی صوبے بھرمیں ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آرہاکہ مدد کیلئے حکومت یا فوج سے مطالبہ کریں کمانڈر 12 کور اورحکومت متاثرین کی مدد کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔