سیلاب متاثرین کے نقصانات کا جائزہ اور بلاتفریق امدادتقسیم کی جائے‘ ن لیگ

August 18, 2022

کوئٹہ(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال اورنثار اچکزئی نے بیان میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو ریلیف دیا جائے اور سروے یکساں کیا جائے جبکہ ضلعی سب ڈویژنز ،تحصیل انتظامیہ اورپی ڈی ایم اے بلاتفریق سیلاب متاثرین کے نقصانات کی فہرست مرتب کریں ،مسلم لیگ(ن) سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اگر کہیں بھی متاثرین کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی گئی توہم عوام کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم باغ کے نام سے نئے ضلع کی قرار داد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر نئے ضلع کا نام شہید عثمان کاکڑ رکھا جائے ۔ کیونکہ شہید عثمان کاکڑ کی محکوم اقوام کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔بیان میں ضلع کاریزات کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل کیا جائے ۔