اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن، انڈیکس میں 108 پوائنٹس کا اضافہ

September 01, 2022

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 108 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکسکاروباری دن میں 315 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 108 پوائنٹس اضافے کے بعد 42 ہزار 460 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 24 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 9 ارب روپے بڑھ کر 7044 ارب روپے ہے۔