عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے، حفیظ اللّٰہ نیازی

September 05, 2022

معروف کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ مجھے عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں 500 کی دوڑ میں حفیظ اللّٰہ نیازی کا ساتھی صحافی ارشاد بھٹی سے مقابلہ ہوا۔

ارشاد بھٹی نے 500 کی دوڑ میں 442 اسکور کرکے حفیظ اللّٰہ نیازی 10 کے فرق سے ہرا دیا ہے۔

دوران گفتگو حفیظ اللّٰہ نیازی نے کہا کہ عمران خان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں بولتے ہیں، مجھے اُن کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے۔