شیخ چلی اور حلوائی

September 10, 2022

ایک دفعہ شیخ چلی شہر آئے اور ایک مٹھائی کی دکان میں داخل ہوکر حلوائی سے ایک کلو برفی مانگی۔ دوکاندار نے اسے سیدھا سادا انسان سمجھ کر برفی پوری نہ دی بلکہ ایک کلو سے کم تول کر شیخ چلی کے حوالے کر دی۔

شیخ چلی نے دیکھ لیا تھا کہ حلوائی نے برفی کم تو لی ہے۔ اس نے شکایت کرتے ہوئے کہا ، ’’ برفی ایک کلو پوری نہیں ہے۔‘‘

چلاک حلوائی نے ہنستے ہوئے کہا، ’’کوئی بات نہیں آپ کو کھانے میں آسانی ہوگی۔‘‘

شیخ چلی خاموش ہو گئے، جب پیسے دینے کی باری آئی تو شیخ چلی نے ایک کلو کے بجائے آدھا کلو برفی کے پیسے حلوائی کو دیئے۔

حلوائی نے کہا، ’’جناب !یہ پیسے پورے نہیں ہیں‘‘

شیخ چلی یہ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے کہ ،’’ کوئی بات نہیں آپ کو گننے میں آسانی ہوگی۔‘‘