سونا فی تولہ 3 ہزار روپے مہنگا

September 13, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ، سونا 3ہزار روپے فی تولہ اور چاندی 30 روپے فی تولہ مہنگی ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 1717 ڈالر سے بڑھ کر 1732 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے عالمی مارکیٹ میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے میںروپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3000ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 56ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 33ہزار 745 روپے ہو گئی ہے جبکہ 30 روپے کے اضافے سے چاندی کی قیمت 1540 روپے سے بڑھ کر 1570 روپے فی تولہ ہو گئی۔