انٹر بینک میں ڈالر 1.75 اور اوپن مارکیٹ میں 3 روپے مزید مہنگا

September 13, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار، ڈالر انٹر بینک میں 1.75 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں3 روپے مہنگا ہو گیا، یورو کی قیمت 4.10 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت 5.10 روپے بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید1.50 روپے کے مزید اضافے سے 228.50 روپے سے بڑھ کر 230.00 روپے اور قیمت فروخت 1.75 روپے کے اضافے سے 228.75 روپے سے بڑھ کر 230.50 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 232.00 روپے سے بڑھ کر 235.00 روپے اور قیمت فروخت 2 روپے کے اضافے سے 234.00 روپے سے بڑھ کر 236.00 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 4 روپے کے اضافے سے 236.00 روپے سے بڑھ کر 240.00 روپے اور قیمت فروخت 4.10 روپے کے اضافے سے 238.30 روپے سے بڑھ کر 242.40 روپے ہو گئی جبکہ 5 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 272.00 روپے سے بڑھ کر 277.00 روپے اور قیمت فروخت 5.10 روپے کے اضافے سے 274.70 روپے سے بڑھ کر 279.80 روپے ہو گئی ۔